دہشتگرد کراچی کا امن تباہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، سعید غنی

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ اسمبلی میں پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور
سندھ اسمبلی میں پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور

کراچی: وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ دہشتگرد کراچی کا امن تباہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں لیکن عوام اور حکومت مل کر ان کے ان ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر ہی دم لیں گے۔

بلدیہ ٹاؤن میں دہشتگردی کی اعلی سطحی تحقیقات کے لئے خصوصی احکامات دے دئیے گئے ہیں اور انشااللہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو لانڈھی شیرپا کالونی میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر شہدا کے لواحقین اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ساجد جوکھیو، وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی اقبال ساندھ، عبداللہ مراد، قائم مقام صدر پیپلز پارٹی ضلع ملیر شیخ عدیل اختر، لالا رحیم جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی ضلع شرقی، سابق چیرمین ڈی ایم سی ملیر جان محمد بلوچ، ایم پی اے سلیم بلوچ اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے شہدا کے ورثا سے تعزیت کی اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ سندھ حکومت اس سانحہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا کر ہی دم لے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کراچی کے امن کو تباہ کرنے کہ سازشوں میں مصروف ہیں لیکن عوام اور حکومت مل کر ان کے ان ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر ہی دم لیں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ سانحہ کے فوری بعد وزیر اعلی سندھ نے امن و امان کی بحالی کے اداروں کو اس سانحہ کی اعلی سطحی تحقیقات کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ کے زخمیوں کو اسپتال میں ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ سعید غنی نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید پڑھیں: ٹھٹھہ پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں، سب اسی طرح کام کریں، حلیم عادل شیخ

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ جلد ہی اس سانحہ کے پس پشت عوامل اور اس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

Related Posts