کابل:طالبان نے کابل کے مضافات میں واقع بگرام ائیر بیس کی سب سے بڑی جیل سے قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔میڈیاپورٹس کے مطابق ایک روز قبل افغان حکومت کے حکام کا کہنا تھا کہ بگرام جیل مکمل کنٹرول میں ہے۔
تاہم افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا کہ طالبان نے بگرام ائیر بیس کی سب سے اہم جیل پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔
ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ تمام قیدیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔حالیہ دنوں میں طالبان نے صوبائی دارالحکومتوں میں داخل ہونے کے بعد قیدیوں کو رہا کیا ہے۔
جبکہ ازبکستان نے افغانستان کے شہر مزار شریف سے بھاگ کر آنے والے 84 افغان فوجی گرفتار کر لیے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے فوجیوں نے طالبان سے بھاگ کر ازبکستان میں پناہ لی تھی۔
اس حوالے سے ازبک وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ گرفتار کیئے گئے مذکورہ 84 افغان فوجی زخمی تھے، جنہوں نے ازبک حکام سے طبی مدد مانگی۔
دوسری جانب روس نے کہا ہے کہ وہ فی الحال کابل میں اپنی سفارتی عملے کو واپس بلانے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان میں طالبان پیش قدمی میں تیزی دیکھی گئی ہے اور مسلح جنگجو اب دارالحکومت کابل میں داخل ہو رہے ہیں۔
امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ملک افغانستان میں اپنے شہریوں اور سفارتی عملے کی واپسے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔مگر روس کے دفتر خارجہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وہ کابل میں ماسکو کے سفیر سے براہ راست رابطے میں ہیں۔
مزید پڑھیں: طالبان کا افغان حکومت اور اتحادی افواج کے ملازمین کیلئے عام معافی کا اعلان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








