ثبوت کے بغیر الزام لگایاگیا، راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی رپورٹ پبلک کی جائے۔زلفی بخاری

تازہ ترین

تازہ ترین

ثبوت کے بغیر الزام لگایاگیا، راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی رپورٹ پبلک کی جائے۔زلفی بخاری
ثبوت کے بغیر الزام لگایاگیا، راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی رپورٹ پبلک کی جائے۔زلفی بخاری

اسلام آباد: راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں زلفی بخاری کو کلین چٹ مل گئی، سابق معاونِ خصوصی نے کہا ہے کہ مجھ پر بغیر ثبوت کے الزام لگایا گیا، اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ کو پبلک ہونا چاہئے۔

گفتگو کے دوران زلفی بخاری نے کہا کہ میرا نام راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ میں شامل ہو یا نہ ہو، رپورٹ عوام کے سامنے آنی چاہئے۔ مجھ پر بغیر ثبوت کے الزام تراشی کی گئی۔

زلفی بخاری نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل پر صاف و شفاف تحقیقات کو حکومت کا خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیس کو چھوڑوں گا نہیں، آخر تک لے کر جاؤں گا، چاہتا ہوں کہ کیس میں کوئی چیز مخفی نہ رہے۔ 

قبل ازیں معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن کو بے نقاب کرنے کا وعدہ پورا کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ کے اقدامات سب کے سامنے ہیں۔

رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل میں مزید گرفتاریوں پر گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی کے نتیجے میں ہونے والی گرفتاریوں سے ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: رنگ روڈ اسکینڈل میں گرفتاریاں، پی ٹی آئی کا وعدہ پورا ہوگیا، فردوس عاشق

خیال رہے کہ اِس سے قبل رنگ روڈ اسکینڈل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردی گئی، ابتدائی رپورٹ میں سیاسی شخصیات کو کلیئر کر دیا گیا۔ کابینہ کے کسی رکن کے ملوث ہونے کا ذکر شامل نہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کر دی گئی جس سے قبل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے 21 ہزار صفحات کی چھان بین کی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل: وزیر اعظم کو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش

Related Posts