آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2021 تا 2023 کے لیے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم رات گئے دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم دبئی سے ای کے 614 کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچی۔
یہ بھی پڑھیں:
فواد عالم کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر چیف سلیکٹر کی وضاحت سامنے آگئی
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے ہوگا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 9 دسمبر کو ملتان میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 17 دسمبر کو نیشنل اسٹیدیم کراچی میں ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








