بھارتی شہری اپنی ہی فوج کےنشانےپرآگئے،13افرادہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

نئی دہلی: بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں بھارتی فوج نے ٹرک پر اندھا دھند فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں 13 افرادموقع پرہی ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق بھارتی فوج نے ٹرک کومیانمار کی سرحد کے قریب نشانابنایا،ہلاک ہونےوالےافرادکان کن تھےجوایک ساتھ سوارہوکراپنےمطالبات منوانے کیلئےمظاہر ہ کرنےجارہےتھےجبکہ بھارتی حکومت نےدعویٰ کیاہےکہ واقعےمیں ہلاک ہونےوالےتمام افرادکاتعلق دیہی علاقوں سےتھاجواپنے گاؤں جارہےتھے۔

دوسری جانب بھارتی فوج کےترجمان نے الگ منطق دیتےہوئےکہاہےکہ اس علاقے میں علیحدگی پسند مسلح جنگجوؤں کے خلاف آپریشن جاری تھااسی دوران یہ ٹرک مسلح تنظیم کے پرچم اور مخصوص نشان کےساتھ سامنےآیا،اہلکاروں نےٹرک کوروکنےکااشارہ کیالیکن ٹرک کوبھگانےکی کوشش میں اہلکاروں نےاپنےدفاع میں فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں:وطن پر جان نچھاور کرنے والے میجر محمد اکرم کا یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے

دوسری جانب واقعے کےبعد مقامی افرادمیں اشتعال پھیل گیا اورلوگ نےاحتجاج کرتےہوئے مودی کی ظالمانہ حکومت کے خلاف شدید نعرےبازی بھی کی۔

Related Posts