راولپنڈی :اندرون شہر گنجان آباد علاقوں نئی آبادی ظفرالحق روڈ یونین کونسل 30،31اور32میں میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کی ملی بھگت اور منتخب نمائندوں کی سرپرستی میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات جاری ہیں۔
پورے علاقوں کو فیکٹریوں ،کارخانوں ،گوداموں اورشوررومز سے بھر کرقومی خزانے کو کمرشل نقشوں ریونیو ٹیکسوں کی مد میں اربوں روپے کانقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
غیر قانونی فیکٹریوں، کارخانوں ،گوداموں ،شورومز اورمارکیٹوں کی وجہ سے اہلیان علاقہ کا پیدل چلنا محال ہوگیا ،گندگی کی وجہ سے اہلیان علاقہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
اہلیان علاقے کے شدید احتجاج اورسٹیزن پورٹل پردرخواستیں دینے کے باجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔
اہلیان علاقہ نے وزیراعظم پاکستان اورچیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ اندرون شہر آبادیوں میں ناجائز کمرشل تعمیرات کو روکا جائے اور اس میں ملوث میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان فیکٹریوں ،کارخانوں، مارکیٹوں، گوداموں اورشورومز کو اندرون شہر سے منتقل کیا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔