سال 2019ء کے دوران کھیل کے میدان میں پاکستان کی کارکردگی کا احوال

تازہ ترین

تازہ ترین

سال 2019ء کے دوران کھیل کے میدان میں پاکستان کی کارکردگی کا احوال
سال 2019ء کے دوران کھیل کے میدان میں پاکستان کی کارکردگی کا احوال

سال 2019ء کھیلوں کے حوالے سے پاکستان میں بہت سی خوشیاں لے کر آیا مگر قومی کھیل ہاکی کے حالات میں کوئی بہتری دیکھنے میں نہیں آئی ۔آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کھیلوں کے میدان میں پاکستان کی مجموعی کارکردگی کیسی رہی۔ 

Image result for Pakistan Hockey

اس سال ہالینڈ میں ہونے والے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستانی ہاکی ٹیم متاثر کارکردگی نہ دکھا سکی اور مسلسل دوسری بار بھی ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

Image result for Quetta Gladiators win

سال کے آغاز میں ہی پاکستان کی اہم کرکٹ سپر لیگ پی ایس ایل 4 کو  پاکستانیوں نے خوب انجوائے کیاجس کا ٹائیٹل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے نام کیا۔

Image result for South Asian Games Pakistan

 دوسری جانب پاکستان نے کھٹمنڈو میں ہونے والی 13ویں ساؤتھ ایشین گیمز کا اختتام سینکڑوں تمغوں کے ساتھ کیا۔ جس میں متعدد سونے کے تمغے بھی شامل ہیں۔

Image result for Pakistan Test Team

کرکٹ کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو 2019ء میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی، پاکستانی ٹیم 4 ٹیسٹ سیریز میں 1 ہی جیت سکی، جبکہ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کی کارکردگی بھی مناسب تھی اس کی وجہ پاکستان کا سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہ کرنا تھا۔

Image result for aisam ul haq

اس طرح ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بھارتی اثرورسوخ پر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے ڈیوس کپ مقابلے پاکستان سے باہر منتقل کرنے پر ایونٹ کا بائیکاٹ کردیا ۔

Image result for Inam Butt

پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے دوحا میں ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔

Image result for Muhammad Asif snooker

 پاکستان کے محمد آصف نے ترکی کے شہر انطالیہ میں ہونے والی انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) ورلڈ سنوکر چیمپیئن شپ جیتی۔

Image result for boxer muhammad waseem

اس سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی باکسر محمد وسیم نے دبئی میں منعقد ہونے والے ’ایم ٹی کے گلوبل` کے باکسنگ ایونٹ میں میکسیکو کے گنیگن لوپیز کو شکست دی۔اب انہوں نے اپنی نظریں 2020 میں فلائی ویٹ ٹائٹل پر جما لی ہیں۔

یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم وہ پہلے پاکستانی باکسر ہیں جنھیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔

Image result for acc emerging asia cup 2019 Pakistan

اس طرح پاکستان نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کو 77 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کا فائنل جیت لیا۔

Image result for Pakistan wins TEST SERIES

سری لنکن ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی، ایک روزہ اور ٹیسٹ میچ کھیل کر پاکستان کے ویران میدانوں کو ایک بار پھر آباد کرنےمیں مدد کی تاہم ٹیسٹ کرکٹ میں سال 2019ء کے دوران قومی کرکٹ ٹیم صرف ایک ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرسکی۔

Image result for Shaheen Shah with Babar Azam

اسی طرح سال 2019 ء میں شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے کامیاب ترین باؤلرثابت ہوئے اوربابر اعظم کا بلا مسلسل رنز اگلتا رہا۔

Image result for Sana Meer

دوسری جانب ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کوکرکٹ کے بائبل کہلائے جانے والے عالمی جریدے وزڈن نے نہ صرف اس دہائی کی ویمن ٹیم میں شامل کیا بلکہ انہیں اس ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔

Image result for imad wasim wedding

جہاں قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر حسن علی بھارتی دوشیزہ سمعیہ آرزو اورآل رائونڈ عماد وسیم برطانوی نژاد پاکستانی ثانيہ اشفاق کو بیاہ لائے وہیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کی قیادت کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم سے رخصت ہونا پڑا۔فواد عالم دس سال بعد قومی ٹیم کا حصہ تو بنے تاہم فائنل الیون میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

Image result for Bisma Maroof

اگر ویمنز کرکٹ کی بات کی جائے تو مجموعی طور پر  قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے 2019ء کو ویمن کرکٹ کی بہتری کا سال قرار دیا ہے۔

دیکھنا یہ ہے کہ سال 2020پاکستان میں کھیلوں کے دیوانوں کو کتنا متاثر کرے گا اور آنے والاسال کھیلوں کے شائقین کے لئے کتنی خوشیاں لے کر آئے گا۔

Related Posts