راولپنڈی:راولپنڈی تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے سیدپور میں گذشتہ روز صبح پانچ بجے کے قریب ملک وقار احمد نامی شخص نے نزہت فاطمہ کے ساتھ زبردستی گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
نزہت فاطمہ کا کہنا ہے کہ میری رہائش نیشنل بینک اسٹاپ سیدپور روڈ راولپنڈی ہے مورخہ 28۔5۔2020 کو صبح تقریبا پانچ بجے میں اپنے گھر میں اکیلی موجود تھی کہ دروازہ کھٹکا تو میں نے دروازہ کھولا میرے سامنے ملک وقار احمد کھڑا تھا۔
وقار احمد نے مجھے زبردستی دھکا دیا اور گھر کے اندر داخل ہو کر دروازہ بند کر لیا اور میرے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کی اورپھر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا بعد مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔
جبکہ پچھلے سال میں نے 2019 میں بجرم 299/19اور493/19ملزم کے خلاف ایف آئی آر تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کرائی تھی جبکہ یہ کیس ابھی عدالت میں زیر سماعت ہے،ملزم مجھے صلح کے لیے ڈراتا دھمکاتا رہتا ہے،میرا میڈیکل کرایا جائے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








