سینیٹ کے نومنتخب 48 ممبران نے حلف اٹھالیا، اجلاس ملتوی

تازہ ترین

تازہ ترین

48 newly-elected senators take oath

اسلام آباد: سینیٹر مظفر حسین شاہ کی زیرصدارت سینیٹ کے اجلاس میں نومنتخب 48 ممبران نے حلف اٹھالیا،ایوان میں نئے ارکان سینیٹ کی حلف برداری کے بعد ایک بار پھراپوزیشن نے احتجاج شروع کردیا۔

پریزائیڈنگ آفیسر مظفر حسین شاہ نے نومنتخب اراکین سینیٹ سے حلف لیاجبکہ شیڈول کے مطابق اجلاس حلف برداری کے بعد ملتوی کردیا گیا،وقفے کے دوران سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:چیئرمین کا الیکشن، اپوزیشن نے سینیٹ ہال سے خفیہ کیمرہ ڈھونڈنکالا، ایوان میں ہنگامہ

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لئے اجلاس شام کو دوبارہ شروع ہوگا۔ اجلاس کے دوران امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا اور بعد میں خفیہ رائے شماری کی جائے گی،فاتحین کے اعلان کے بعد نئے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین حلف لیں گے۔

سینیٹ میں خفیہ کیمروں کے معاملے پر اپوزیشن نے احتجاج شروع کردیاہے، پیپلزپارٹی کے رضا ربانی نے اعتراض اٹھایا کہ رول میں کوئی اجازت نہیں کہ پولنگ بوتھ میں کیمرہ لگایا جائے پولنگ بوتھ میں کیمرے لگانا آئین کی خلاف ورزی ہے، جس پر تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ قواعد کے مطابق کسی اور موضوع پر بات نہیں ہو سکتی ۔

Related Posts