نجی ٹی وی چینل کی اینکر اور مشہور اداکارہ فرح سعدیہ نے کہا ہے کہ شادی شدہ اور کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ فرح سعدیہ نے کہا کہ کامیاب مرد سے صرف پیسے کیلئے جسمانی تعلق بے حیائی ہے جبکہ ایسی عورتیں ہر کام کرنے والی خاتون کو رُسوا کرتی ہیں۔
پیغام میں اداکارہ فرح سعدیہ نے کہا کہ پیسے کے لالچ میں اچھے رشتے ٹھکرا کر رکھیل بن جانا آج کا فیشن ہے اور غضب خدا کا، ماں باپ بھی نہیں پوچھتے کہ موبائل، کپڑے اور جوتے کہاں سے آ رہے ہیں؟
شادی شدہ کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل اور بے حیائ کی حد ہے ایسی عورتیں ہر کام کرنے والی عورت کو رسوا کرتی ہیں، پیسے کے لالچ میں اچھے رشتے ٹھکرا کر رکھیل بن جانا آج کا فیشن ہے ماں باپ بھی نہیں پوچھتے موبائل کپڑے جوتے کہاں سے آ رہے ہیں ، غضب خدا کا ،
— Farah Hussain (@FarahSaadya) May 28, 2020
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر فنکاروں کے ہاتھوں بے وفا مردوں اور عورتوں کی شامت آئی ہوئی ہے۔اس سے قبل سابق فلم ایکٹر طارق عزیز نے بے وفا شوہروں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ظلم کے سوا کچھ نہیں سیکھا۔
ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں سینئر اینکر طارق عزیز نے کہا کہ میں ایسے شوہروں سے جو بیوی کے ہوتے ہوئے غیر محرم عورتوں سے محبت کرتے ہیں پوچھتا ہوں ناجائز محبت نے آپ کو کیا دیا۔ کیا حضور ﷺ سے محبت سکھائی، دین سکھایا؟ ماں باپ کی تابعداری، اور محبت بڑھائی؟
مزید پڑھیں: آپ نے ظلم کے سوا کچھ نہیں سیکھا۔طارق عزیز
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








