کورونا وائرس سے نجات کیلئے شہر قائد اجتماعی آزانوں سے گونج اٹھا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: شہر قائد اجتماعی آزانوں سے گونج اٹھا۔ کورونا وائرس جیسی وبا سے نجات کے لیے شہر بھر میں مساجد سے رات دس بجے ازان دینے کی ترغیب کے اعلانات کیے گئے تھے ۔

منگل کی شب رات 9……30 بجے اعلان کیا گیا کہ تمام شہری گھروں کی چھت پر یا گھروں کے باہر نکل کر باوضو ہو کر رات 10 بجے مساجد سے ازان مکمل ہونے کے بعد انفرادی طور پر سب ازان دیں ۔

10 بجتے ہی مساجد سے ازانیں مکمل ہونے کے بعد شہر بھر میں لاکھوں فرزندان توحید نے اپنے گھروں پر آزانیں دیں۔

مزید پڑھیں :وزیراعظم غریب عوام کے یوٹیلیٹی بلز معاف کردیں، نثار کھوڑو

اس روح پرور منظر کے بعد شہریوں نے کورونا وائرس سے نجات اور اس میں مبتلا مریضوں کی صحتیابی کے لیے دعائیںکیں ۔

Related Posts