سبی میں مسافر بس الٹنے سےایک شخص جاں بحق،9زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

سبی میں مسافر بس الٹنے سے 1 شخص جاں بحق، 9 زخمی
سبی میں مسافر بس الٹنے سے 1 شخص جاں بحق، 9 زخمی

کوئٹہ:سبی میں مسافر بس الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 9 افرادزخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ سبی میں قومی شاہراہ پرکمبڑی پل کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار مسافر بس پھسلن کے باعث الٹ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسافر بس کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی، تیز رفتاری کےباعث حارثے کا شکار ہوئی۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ لاش اور تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‏

شہباز گِل پر مسلسل ذہنی اور جسمانی تشدد کیا جارہا ہے، شاہ محمود قریشی

خیال رہے کہ عالمی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کا باعث بننے والے پچاس عوامل اوربیماریوں میں ٹریفک حادثات پندرہویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان میں ایڈز، ناقص خوراک، مرگی، تشدد کئی قسم کے سرطان اور خود کشیوں کی وجہ سے انفرادی طور پر ہونے والی اموات سے ٹریفک حادثات میں مرنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔

عالمی تحقیقاتی ادارےکی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹریفک حادثات موٹر سائیکل سواروں آٹو رکشا والوں اور موٹر کاروں اور وینز چلانے والوں کو پیش آئے اس کے بعد بسوں اور ٹرکوں کے حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

Related Posts