رحیم یار خان میں زمین کے تنازعہ پر جھگڑا، خواتین سمیت 10 افراد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

punjab police

راولپنڈی: رحیم یار خان تھانہ آباد پور کی حدود پل گری کے مقام پر دو گروپوں میں زمین کے تنازعہ پر جھگڑا، خواتین سمیت 10 افراد زخمی، لڑائی میں ڈنڈوں مکوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال، پولیس تھانہ آباد پور تماشا دیکھتی رہی۔

رحیم یار خان تھانہ آباد پور کی حدود پل گری پر زمین کے تنازع پر دو گروپوں درگھ برادری اور چاچڑ برادری میں جھگڑا جس میں چاچڑ برادری کے حملے سے درگھ برادری کی خواتین سمیت دس افراد شدید زخمی ہوئے۔

جھگڑے میں ڈنڈے مکوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جبکہ لڑائی میں آباد پور پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی ،درگھ برادری نے الزام لگایا کے ایس ایچ او آباد پور چوہدری یونس نے بھاری رشوت لے کر چاچڑ برادری کو ہماری زمین پر قبضہ کی اجازت دی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا حملہ، بنی گالہ فائرنگ سے گونج اٹھا، پولیس خاموشی تماشائی

متاثرین کا کہنا ہے کہ مخالفین نے ساٹھ کے قریب افراد لے کر ہم پر دھاوا بول دیا ہے، متاثرین نے ڈی پی او رحیم یار خان آر پی او بہاولپور پور سے فوری نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔

Related Posts