پی ایس ایکس میں گذشتہ ہفتے مندی کا راج، سرمایہ کاروں کے 115 ارب ڈوب گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ایس ایکس میں گذشتہ ہفتے مندی کا راج، سرمایہ کاروں کے 115 ارب ڈوب گئے
پی ایس ایکس میں گذشتہ ہفتے مندی کا راج، سرمایہ کاروں کے 115 ارب ڈوب گئے

کراچی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی کے ایس ای 100 انڈیکس 500 پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 45 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھا اور 44 ہزار 700 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک اکسچینج میں مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 115 ارب روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79 کھرب روپے سے کم ہو کر 77 کھرب روپے کی پست ترین سطح پر آگیا جبکہ 58.06 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح، مذہبی جماعت کی پہیہ جام ہڑتال کی کال پر تجارتی و صعتی سرگرمیوں کی بندش، موجودہ دور حکومت میں چوتھے وزیر خزانہ کی تقرری سے پیدا ہونیوالی بد اعتمادی، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھانے سے متعلق آئی ایم ایف کی نئی شرط سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہونے اور نئے وفاقی بجٹ میں حصص کی تجارت پر ٹیکس ترغیبات واپس لینے کی خبروں پر سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے۔

سرمایہ کاروں نے فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے 4 دن مندی کی زد میں رہی اور انڈیکس 1085.08 پوائنٹس لوز کر گیا جبکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کے قرضوں کی واپسی کی مدت میں توسیع کرنے اور مارچ 2021ء میں پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 30 فیصد اضافے جیسے عوامل پر 1دن کی تیزی میں انڈیکس نے 486.21 پوائنٹس ریکور کر لئے تاہم مجموعی طور پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے بادل چھائے رہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای 100 انڈیکس میں 598.87 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 45305.63 پوائنٹس سے کم ہو کر 44706.76 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 261.31 پوائنٹس کی کمی سے 18537.78 پوائنٹس سے گھٹ کر 18276.47 پوائنٹس ہو گیا۔

کے ایس ای آل شیئر ز انڈیکس30722.28پوائنٹس سے کم ہو کر30293.87پوائنٹس پر آگیا۔ مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب 15 ارب 21 کروڑ 4 لاکھ 44 ہزار 419 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79 کھرب 4 ارب 50 کروڑ 30 لاکھ 93 ہزار 659 روپے سے گھٹ کر 77 کھرب 89 ارب 29 کروڑ 26 لاکھ 49 ہزار 240 روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 19 ارب روپے مالیت کے 38 کروڑ 79 لاکھ 8 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 11 ارب روپے مالیت کے24کروڑ4لاکھ 87ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 45625.30 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے سبب ایک موقع پر انڈیکس 43360.51 پوائنٹس کی کم سطح تک گر گیا تھا۔

کے ایس ایکس میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1922 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 718 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1116 میں کمی اور 88 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام، بائیکو پیٹرولیم، ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،غنی گلوبل،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،سلک بینک لمیٹڈ ،بلوچستان گلاس ،پاک ریفائنری ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،عائشہ اسٹیل ،ہم نیٹ ورک ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،پاور سیمنٹ ،میڈیا ٹائمز لمیٹڈ ،بینک آف پنجاب ،فلائنگ سیمنٹ اور حبیب میٹرو پولیٹن لمیٹڈ سر فہرست رہے۔

یہ بھی پڑھیں : رمضان میں ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 68 روپے مہنگا

Related Posts