کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے بارہویں چیسٹ پین یونٹ کا افتتاح

تازہ ترین

تازہ ترین

NAB issues call-up notices to five NICVD officers

کراچی : وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت اگلے سال جون تک کراچی کے 171 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرے گی، چیسٹ پین یونٹس کا قیام سندھ حکومت کا ایک انقلابی قدم ہے دیگر صوبوں کو بھی ایسے پراجیکٹس شروع کرنے چاہئے۔

کراچی میں نیشنل ہائی وے منزل پمپ کے مقام پر این آئی سی وی ڈی کے 12 ویں چیسٹ پین یونٹ کا افتتاح کردیا گیا، چیسٹ پین یونٹ کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاھ، صوبائی وزیر ہیومن سیٹلمنٹ اینڈ اسپیشل ڈیولوپمنٹ غلام مرتضء بلوچ، رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ، رکن صوبائی اسمبلی راجا رزاق بلوچ، سلیم بلوچ اور این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکیٹوو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر نے شرکت کی اور ربن کاٹ کر یونٹ کا افتتاح کیا۔

مزیدپڑھیں: کرپشن کی وجہ سے پیپلز پارٹی اور بھٹو کا نظریہ دفن ہوچکا ہے، فردوس عاشق اعوان

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، این آئی سی وی ڈی حکومت سندھ کا انقلابی اقدام ہے جہاں سندھ سمیت پورے پاکستان کے دل کے امراض کے مریضوں کا مفت علاج ہو رہا ہے، ان یونٹس میں ہزاروں لوگوں کی زندگی بچائی جا رہی ہے جو پاکستان پیپلزپارٹی کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔

Related Posts