اردن میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 13پاکستانی جاں بحق ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

jordan fire
اردن میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 13پاکستانی جاں بحق

عمان: مغربی اردن میں ایک گھر میں لگنے والی آگ سےسے 8 بچوں سمیت 13 پاکستانی شہری جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ الکرامہ کے علاقے میں ایک کھیت میں پیش آیا جہاں صبح سویرے ٹین کی چادروں سے بنے گھر میں لگنے والی آگ نے رہائش کے عارضی انتظام کو جلا کر خاکستر کر دیاجس کے نتیجےمیں 13 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 8 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں۔

سکیورٹی حکام نے شواہد جمع کرتے ہوئے اپنی تفتیش شروع کر دی ہے، اہلکاروں کے مطابق اِس عارضی رہائشی علاقے میں آگ نصف شب کے وقت بھڑکی، نعشوں کو امدادی ورکروں نے جمع کر کے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ابھی تک آگ لگنے کی ٹھوس وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

حکام نے بتایا کہ اس گھر میں دو پاکستانی خاندان رہائش پذیر تھے۔ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،بعض افراد کے مطابق آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تاہم حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں غیرت کے نام پر قتل: دادو میں 11 سالہ بچی کاری کے الزام میں سنگسار، لواحقین گرفتار

آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے جوئیا خاندان کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع دادؤ سے ہیں جو 1970 سے وہاں مقیم ہے۔ خاندان کے سربراہ علی شیر جوئیا محفوظ رہے ہیں۔

دوسری جانب وزارت خارجہ نے 13 پاکستانی افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ گزشتہ روز شارٹ سرکٹ کے باعث لگی آگ میں 7 بچے، 4 خواتین اور 2 مرد جاں بحق ہوئے، تمام افراد ایک ہی خاندان سے تھے اور ان کا تعلق سندھ کے ضلع دادو سے ہے۔

Related Posts