کراچی : پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ترک ڈارمہ سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار سے شہرت پانے والی حلیمہ سلطان ایسرا بلجیک نے تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔
پاکستان میں ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کی کامیابی کے بعد ایسرا بلجیک کو پاکستان میں مختلف کمپنیوں کی طرف سے اشتہار ات میں کاسٹ کیا جارہاہے، ایسرابلجیک نے یوم آزادی کے موقع پر جاز سیلولر کمپنی کے ایک اشتہار میں قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ایسرا بلجیک سے قبل ارطغرل غازی کے مرکزی ہیرو اداکار انگین آلتان دوزیاتان نے ترکی میں پاکستانی قونصلیٹ جاکر پاکستانی قونصل جنرل بلال خان پاشا سے ملاقات کرکے یوم آزادی کی مبارکباد دی تھی۔
مزید پڑھیں:ارطغرل غازی کے ہیرو کی پاکستانی قوم کو یوم آزادی پراردو میں مبارکباد
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








