شیخوپورہ میں موٹروے پر شدید دھند، متعدد گاڑیاں ٹکراگئیں،16 افراد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

16 injured as vehicles collide on motorway in Sheikhupura

شیخوپورہ :پنجاب میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے، کالا شاہ کاکو کے قریب موٹر وے ایم ٹو پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔

تصادم پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں پھیلنے والی گھنی دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے کے باعث ہوا۔ ریسکیو 1122 کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

حد نگاہ کم ہونے سے حادثات میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر حکام نے موٹر وے کو بند کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی، ائیرپورٹ پر دھند کے باعث کئی پروازوں میں تاخیر، مسافر پریشان

 شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 3 کو فیض آباد سے سمندری تک بند کردیا گیاہے۔ موٹر وے ایم 5شیر شاہ انٹر چینج سے رحیم یار خان تک ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردی گئی۔

اسی طرح موٹر وے ایم 4شیر شاہ انٹرچینج سے عبدالحکیم انٹرچینچ تک بند کردی گئی۔ ایم 3 فیض پور سے سمندری تک جبکہ ایم 1 پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی انٹرچینج تک بند ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری بلا ضرورت آمدورفت سے گریز کریں۔ اشد ضرورت کے تحت ٹرانسپورٹیشن کیلئے فوگ لائٹس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Related Posts