بنگلہ دیش کیخلاف سیریز: قومی ٹیم کے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

بنگلہ دیش
(فوٹو: بی بی سی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے 16رکنی اسکواڈ میں ٹیم کمبی نیشن بہتر بنانے کیلئے چند نئے نام شامل کیے گئے ہیں جبکہ اسپن اور آل راؤنڈ شعبے میں نعمان علی اور ساجد خان کے نام نمایاں ہیں۔ اسکواڈ میں سابق کپتان بابر اعظم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے 16رکنی اسکواڈ میں بابراعظم کے علاوہ عبداللہ شفیق، اذان اویس، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، خرم شہزاد اور امام الحق شامل ہیں۔ سلمان علی آغا، سعد شکیل، محمد عباس، محمد غازی غوری اور عماد بٹ کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

سابق کپتان سرفراز احمد کو بنگلہ دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری اسد شفیق جبکہ بولنگ کوچ کی ذمہ داری عمر گل سرانجام دیں گے۔ اسکواڈ کے 5 کھلاڑی لاہور میں تربیتی کیمپ میں شریک ہیں۔

پاکستان کا مکمل 16رکنی ٹیسٹ اسکواڈ 27اپریل کو کراچی میں کیمپ جوائن کرے گا جبکہ لاہور میں جاری کیمپ یکم مئی کو ختم ہوجائے گا۔ قومی ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے 2 مئی کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔ پی ایس ایل میں مصروف کھلاڑی میچز کی تکمیل پر اسکواڈ جوائن کرلیں گے۔

Related Posts