حیدرآباد میں چارمینار کے قریب آتشزدگی سے 8 بچوں سمیت 17 افراد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ انڈین میڈیا)

بھارت کے شہر حیدرآباد میں تاریخی چارمینار کے قریب گلزار حوض علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک عمارت میں لگنے والی آگ سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے سے5 سال سے کم عمر والے 8 بچوں سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی  ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد کی ایک عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، عمارت کے گراؤنڈ فلور پر جیولری کا اسٹور جبکہ بالائی منزلوں میں لوگ رہائش پزیر تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث آگ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ بھارت میں عمارتوں کی فائر سیفٹی اور شہری علاقوں میں رہائشی و تجارتی یونٹس کے امتزاج سے متعلق سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔

حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل، بھارت میں 2019 میں دہلی کے ہوٹل “آرپٹ پیلس” میں بھی آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جس کی وجہ بھی شارٹ سرکٹ تھی۔

Related Posts