بھارت میں ماؤ نواز باغیوں کا بڑا حملہ‘ 17پولیس کمانڈوز ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت میں ماؤ نواز باغیوں کا بڑا حملہ‘ 17پولیس کمانڈوز ہلاک
بھارت میں ماؤ نواز باغیوں کا بڑا حملہ‘ 17پولیس کمانڈوز ہلاک

راج پور: بھارت میں ماؤ نواز باغیوں نے جاتے ہوئے پولیس کمانڈوز کے قافلے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 17 پولیس کمانڈوز ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے جب کہ 12 اہلکار لاپتہ ہیں۔جن کا کوئی پتہ نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ سے گزرنے والے پولیس کمانڈوز کے بڑے قافلے پر کئی 100افراد پر مشتمل ماؤنواز باغیوں نے حملہ کیا، حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 17 اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔صورتحال کے پیش نظر فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ شلاب سنہا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماؤ نواز باغیوں کے ایک گروہ نے پولیس اہلکاروں پر اچانک حملہ کیا۔ کمانڈوز کی جوابی کارروائی میں 4 باغی بھی مارے گئے۔ حملے کے بعد سے 12 اہلکار لاپتہ ہیں۔

Related Posts