اسلام آباد:طورخم بارڈر پر پاک افغان کوآپریشن فورم کی طرف سے افغانستان کو 17ٹرکوں پر مشتمل اشیائے خورونوش افغان حکام کے حوالے کر دی گئیں۔
بارڈر پر خصوصی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا، افغان حکام نے امدادی پیکج پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔طورخم بارڈر پر پاکستان کی طرف سے افغانستان کو کھانے پینے کی اشیا ء فراہم کر دی گئیں۔
طورخم بارڈر پر پاک افغان کوآپریشن کی طرف سے تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔ سامان میں 190 ٹن آٹا، گیارہ ٹن کوکنگ آئل، 31 ٹن چاول، 65 ٹن چینی، 3 ٹن دالیں افغان طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کردی گئیں۔
افغانستان میں بارشوں کی کمی کی وجہ سے زرعی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے خوراک کی اورچیزوں کی قلت ہے۔ چیئرمین پاک افغان فورمحبیب اللہ خان نے کہا کہ افغانستان کی ہر سطح پر امداد کریں گے۔
مزید پڑھیں: گڈز ٹرانسپوٹرز کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر احتجاج کا عندیہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








