کراچی: رکشے میں بیٹھی 17 سالہ لڑکی مبینہ پولیس مقابلے میں گولی لگنے سے جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

فائرنگ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے علاقے لانڈھی میں رکشے میں بیٹھی 17سالہ لڑکی مبینہ پولیس مقابلے میں گول لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متوفیہ انٹر کی طالبہ تھی۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لانڈھی میں چراغ ہوٹل کے قریب اس وقت پیش آیا جب 17سالہ کومل اپنی نانی کے گھر سے واپس آرہی تھی۔ رکشے میں بیٹھی کومل کو مبینہ پولیس مقابلے  میں گولی لگنے کے دوران کومل کی والدہ بھی اس کے ہمراہ تھیں۔

مبینہ پولیس مقابلے میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی 17سالہ کومل کے سینے میں جا لگی۔ رکشہ ڈرائیور بھی بازو میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کومل اپنی نانی کے ہاں اسکول کی چھٹیاں گزارنے کیلئے گئی ہوئی تھی۔ گولی لگنے کے باعث لڑکی موقعے پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت رکشے میں کومل کا چھوٹا بھائی بھی موجود تھا، جو فائرنگ کے وقت معجزانہ طور پر گولی لگنے سے محفوظ رہا۔ ہماری جوان بیٹی کو گولی لگی ہے۔ ہماری بچی نے کسی کا کیا بگاڑا تھا؟وہ ہماری اکلوتی بیٹی تھی۔

Related Posts