نوری آباد کے قریب مسافر کوچ میں آتشزدگی، جاں بحق افراد کی تعداد 18ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

نوری آباد کے قریب مسافر کوچ میں آتشزدگی، جاں بحق افراد کی تعداد 18ہوگئی
نوری آباد کے قریب مسافر کوچ میں آتشزدگی، جاں بحق افراد کی تعداد 18ہوگئی

کراچی: نوری آباد کے قریب مسافر کوچ میں آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوری آباد کے قریب مسافر کوچ میں آگ لگ جانے کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا۔ 18 جاں بحق افراد میں 8بچے اور 9 خواتین شامل ہیں۔ ابتدائی طور پر میتوں کو سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں سی ٹی ڈی کا ایکشن، ایک دہشت گرد گرفتار

سیکٹر کمانڈر موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار مسافر کوچ میں 55 افراد سوار تھے جن میں سے 52 مسافر جبکہ 3 بس عملے کے افراد تھے۔ سیکٹر کمانڈر نے میتوں کو آبائی علاقے تک پہنچانے کا عندیہ دے دیا۔

خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو حیدر آباد کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ موٹر وے ایم 9 پر پیش آنے والے حادثے کا شکار مسافر کوچ کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جارہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں سوار افراد سیلاب متاثرین تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

 

Related Posts