ٹرمپ خطے میں جنگ کو لیکر عربوں کو بلیک میل کرنے پر اتر آیا، خلیجی ریاست عُمان کے صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر نے جنگ رکوانے اور جاری رکھنے دونوں کیلئے خلیجی ممالک سے کھربوں ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔
عمانی صحافی اور بین الاقوامی امور کے محقق سلیم الجہوری نے بی بی سی عربی سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وائٹ ہاؤس خلیجی ریاستوں پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جنگ میں فوجی اور مالی دونوں حوالوں سے بڑا کردار ادا کریں۔
جہوری کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک بڑھتے ہوئے مطالبات کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے بعض تحقیقی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر جنگ جاری رکھنے کے لیے جی سی سی ممالک سے تقریباً 5 ٹریلین ڈالر مانگ رہے ہیں، جبکہ مبینہ طور پر 2.5 ٹریلین ڈالر کی ادائیگی کے بدلے جنگ روکنے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔
جی سی سی نے 28 فروری کو اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے شروع کی گئی فوجی مہم کی عوامی طور پر مخالفت کی ہے اور ان دعوؤں کو مسترد کیا ہے کہ اس کی سرزمین حملوں کے لیے استعمال ہونے دی گئی۔
ان بیانات کے باوجود رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج نے خلیجی خطے کے اندر سے راکٹ داغے ہیں اور امریکی جنگی طیارے ایران پر حملوں کے لیے جاتے ہوئے خلیجی فضائی حدود سے گزرے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








