شراب کے نشے میں دھت 2 دوست سگریٹ لائٹر پر لڑ پڑے! دوست کو کار کے نیچے کچل ڈالا؛ ڈیش بورڈ کیمرے کی ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک معمولی تنازعہ خوفناک حادثے میں بدل گیا جب دو دوستوں کے درمیان سگریٹ لائٹر کے جھگڑے نے ایک کی جان لے لی۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ کار کے ڈیش بورڈ کیمرے میں بھی ریکارڈ ہو گیا ہے جس کے مناظر دیکھنے والے دہل اٹھیں۔

تفصیلات کے مطابق 35 سالہ پرشانت اور اسکے دوست روشن کرکٹ میچ جیتنے کے بعد جشن منانے کے لیے شراب نوشی کر رہے تھے۔ اسی دوران سگریٹ لائٹر کے معاملے پر معمولی تلخ کلامی شروع ہوئی جو رفتہ رفتہ شدید جھگڑے میں بدل گئی۔

Prashant and Roshan- India TV Hindi

جھگڑے کے دوران دونوں نے ایک دوسرے پر بیئر کی بوتلیں پھینکیں جس کے نتیجے میں روشن زخمی ہوا۔ زخمی ہونے کے بعد روشن اپنی جان بچانے کے لیے اپنی کار کی طرف بھاگا لیکن پرشانت نے اسے روکنے کی کوشش کرتے ہوئے گاڑی کا دروازہ پکڑ لیا۔ حادثاتی صورتحال میں روشن نے پرشانت کو کار کے ساتھ گھسیٹتے ہوئے ایک درخت سے ٹکرا دیا جس سے پرشانت شدید زخمی ہو گیا۔

پرشانت کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن راستے میں ہی اس کی موت ہو گئی۔ روشن بھی متعدد زخموں کے باعث اس وقت پولیس کی تحویل میں ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کے تمام پہلو سامنے آ سکیں۔

Image

یہ المناک واقعہ یہ یاد دلاتا ہے کہ معمولی جھگڑے اور جذبات کی شدت کس قدر خطرناک نتائج پیدا کر سکتی ہے اور دوستوں کے درمیان چھوٹی باتیں بھی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔

Related Posts