کراچی، گلشن بونیر میں نامعلوم کی افراد کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: قائد آباد گلشن بونیر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو دوستوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 30 سالہ عبداللہ اور جلیل کے نام سے ہوئی جن کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت دونوں مقتول اپنے دوستوں کے ہمراہ کباڑ کے گودام میں لُڈو کھیل رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم ملزم نے گودام میں داخل ہو کر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے 3مغویان کو بازیاب کرالیا

مقتولین کا تعلق سوات سے تھا جو کراچی میں گلشن بونیرکے ہی رہائشی تھے، ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے،جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Related Posts