کراچی: پورٹ قاسم کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں ٹرین کی ٹکر سے نوجوان جان سے گیا ، لیاری میں گھر میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر خاتون ہلاک ہوگئی۔
چھیپا ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم اسٹیل ٹاون ٹرین کی ٹکرسے ایک شخص ہلاک ہوگیا، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت احسان اللہ ولد اقبال عمر18سال ہوئی ،ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔
دوسری جانب لیاری کھڈا مارکیٹ گلی نمبر 2کے قریب گھر میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔