سیلاب کی تباہ کاریاں، 2 معروف گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے پاکستان میں کام بند کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنیوں ٹویوٹا اور ملت ٹریکٹر لمیٹڈ نے ملک میں پیداوار بند کرنے کا اعلان کردیا۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق کمپنیوں نے ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے پُرزوں کی قِلت اور ترسیل میں رکاوٹ کی وجہ سے اپنی پیداوار بند کی ہے۔

ٹویوٹا گاڑیوں کے اسمبلر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ درآمدی پابندیوں کی وجہ سے پرزوں کی قِلت کے باعث پلانٹ یکم سے 16ستمبر تک بند رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا نیٹ فلکس کا ڈرامہ سیئول وائب دیکھنا چاہیئے؟

کمپنی کے اعلامیے کے مطابق درآمدی کنسائنمنٹس کی کلیئرنس کے لیے منظوری میں تاخیر نے رکاوٹیں پیدا کیں، جس کے نتیجے میں پُرزوں کی دستیابی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

دوسری جانب مِلت ٹریکٹرز لمیٹڈ نے بھی 31 اگست سے 16 ستمبر تک اپنی پیداواری عمل کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل انڈس موٹرکمپنی نے بھی یکم سے 13 اگست تک پیداوار روک دی تھی۔

Related Posts