ممبئی: بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث 2 شوٹرپولیس مقابلے کے دوران مار دیئے گئے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر پاکستانی سرحد کے قریب ایک گاؤں میں کارروائی کی، پولیس کی کارروائی کے دوران پولیس اور گینگسٹرز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس مقابلے میں 4 ملزمان کو ان کے انجام تک پہنچایا گیا ہے، جن میں سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث 2 شوٹرز بھی شامل ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں:سدھو موسے والا کے قتل پر جشن، مبینہ قاتلوں کی ویڈیو وائرل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








