کراچی میں کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد کیسے پکڑے گئے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

2 TTP operatives arrested from Karachi

کراچی: پاکستان رینجرز سندھ اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ سرچ آپریشن میں کراچی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو ہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیماڑی کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔آپریشن کے دوران تلاش ایپ ڈیوائس کے ذریعے مشتبہ افراد کے کوائف کی تصدیق کی گئی۔

آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کے دو کارندوں جمیل اور امیر حاتم کو حراست میں لے لیا گیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری کے شروع میں بھی کراچی پولیس اور رینجرز نے مشترکہ ٹارگٹڈ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا تھا جس میں اتحاد ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کیاتھا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بتایا تھا کہ گرفتار شخص کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر محمد علی عرف مفتی کا قریبی ساتھی تھا۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ حراست میں لیا گیا شخص اکتوبر 2011 میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔

Related Posts