طالبان کا افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کا دعویٰ، دو اہلکار ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

US helicopter
طالبان کا افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کا دعویٰ، دو اہلکار ہلاک

کابل :پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ لوگر میں ایک امریکی ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہونے کے نتیجے میں دو امریکی فوجی جبکہ شمالی افغان صوبہ قندوز میں طالبان نے افغان فوجیوں کے ملٹری بیس پر دھاوا بول کر 13 افغان فوجی ہلاک کردیئے۔

سرحدپار سے موصولہ اطلاعات اور افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ شب پاک افغان سرحدپر واقع افغان صوبہ لوگر میں ایک امریکی ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا جس میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔

اتحادی فوج کے ترجمان نے جاری بیان میں واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوئے جن کی شناخت ابھی ظاہرنہیں کی گئی۔

ادھر طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے صوبہ لوگر میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹرکو مارگرایا ہے جسمیں سوار چھ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں تاہم اتحادی فوج نے طالبان کا دعویٰ مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور خیال ہے کہ تیکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹرگراہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان نے اسیر رہنماؤں کے قطر پہنچنے پر غیرملکی مغوی پروفیسرز رہا کر دیئے

ادھرطالبان نے گزشتہ شب شمالی افغان صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب کے علاقے ارباب خیل میں واقع افغان ملٹری بیس پر دھاوابول کر13 فوجیوں کو ہلاک کرڈالا جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع کے نائب ترجمان فوادامان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے چاروں اطراف سے ملٹری بیس پر حملہ کردیا جس میں ایک فوجی ہلکا راور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

Related Posts