اغوا کے بعد تشدد، ہراسگی اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی 20 سالہ خاتون شدید صدمے اور جسمانی چوٹوں کے باعث چل بسی، جس کے نتیجے میں متأثرہ خاتون کے خاندان میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست منی پور کی ککی برادری سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ خاتون کو 2 سال قبل نسلی جھڑپوں کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔ ملزمان نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ زخمی اور صدمے کا شکار ہوگئی تھی۔
منی پور سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کو مئی 2023 میں نسلی جھڑپوں کے دوران اغوا کرنے کے بعد 3 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جولائی 2023 میں خاتون نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ اسے اغوا کرنے کے بعد 3 افراد نے باری باری زیادتی کی، جس سے اسے شدید جسمانی و ذہنی صدمہ ہوا۔
خاتون نے بتایا کہ جب اسے صبح کے وقت موقع ملا تو وہ بینڈ فولڈ ہٹا کر فرار ہوگئی، جس کا علاج کیا گیا اور اس کی طبیعت نفسیاسی صدمے اور جسمانی مسائل کے باوجود ابتدائی طور پر بہتر ہوئی تاہم علاج کے باوجود اس کی صحت بگڑتی گئی اور 10 جنوری 2026 کو خاتون نے دم توڑ دیا۔
متأثرہ خاتون کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کو سانس لینے میں مشکل ہوتی تھی جو زیادتی کے باعث اپنی مسکراہٹ اور زندگی کی چمک سے محروم ہوچکی تھی۔ مودی حکومت منی پور میں جاری نسلی کشیدگی کو لگام دینے میں بری طرح ناکام رہی، جس کے باعث اس قسم کے واقعات نے بے شمار خاندانوں کی زندگیاں اجاڑ دیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








