شدید بارش سے 200 فیڈرز ٹرپ کر گئے: لاہور کے مختلف علاقوں پر تاریکی چھا گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

شدید بارش سے 200 فیڈرز ٹرپ کر گئے: لاہور کے مختلف علاقوں پر تاریکی چھا گئی
شدید بارش سے 200 فیڈرز ٹرپ کر گئے: لاہور کے مختلف علاقوں پر تاریکی چھا گئی

داتا کی نگری لاہور میں شدید بارش کے باعث لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے نظام کو شدید نقصان پہنچا، 200 فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں پر تاریکی چھا گئی ہے۔

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت کے متعدد علاقے بشمول ملتان روڈ، ٹھوکر نیاز بیگم، اقبال ٹاؤن، یتیم خانہ، بادامی باغ، چونگی، ٹاؤن شپ اور بندر روڈ میں تاریکی چھائی ہوئی ہے۔

شہریوں کی بڑی تعداد بجلی سے محروم ہے جبکہ متمول طبقے نے بجلی کی بندش سے متاثر نہ ہونے کے لیے جنریٹرز کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

اس حوالے سے لاہور الیکٹرک سپلائی نے بارش تھمنے کے بعد بحالی کا کام شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ بجلی نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہرِ لاہور کے شہریوں کا کاروبار بھی بجلی نہ ہونے کے باعث بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ دکانوں، مارکیٹس اور مختلف دفاتر میں بجلی نہ ہونے سے ملازم پیشہ افراد اور کاروباری طبقے کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

Related Posts