پشاور:پاکستانی سفارت خانے کی کوششوں سے افغانستان میں پھنسے 200 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کو کابل سے کوسٹرز کے ذریعے طورخم پہنچایا گیا۔آمد کے موقع پر پاکستانیوں کے ٹیسٹ کئے گئے۔
سفارت خانے نے پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کیلئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے۔پاکستانی شہریوں نے وطن واپس لانے میں مدد کرنے پر پاکستانی سفارت خانے کی انتھک کوششوں کی تعریف کی۔
پاکستانیوں نے کابل میں پاکستانی سفیر زاہد نصر اللہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کے لئے پاکستانی سفارتخانے نے خصوصی انتظامات کئے تھے۔