راولپنڈی: صادق آباد پولیس کی کارروائی، مرغی لڑانے والے قمار باز گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

police arrested
police arrested

راولپنڈی : صادق آباد پولیس نے قمار بازی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر قمار بازی کرنے والے 68 ملزمان گرفتارکرلیے۔

پولیس نے جوئے پر لگی رقم 1لاکھ 48 ہزار 670روپے ،2 مرغے جن کی مالیت 2لاکھ روپے،50 موبائل فونز جن کی مالیت 3 لاکھ روپے اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا۔

کارروائی کے دوران 68ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیاگیا،قماربازوں کے خلاف کاروائی ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پانچ سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا

ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے کہا کہ معاشرتی برائیوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،جانوروں کی لڑائی اور قمار بازی کے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

Related Posts