کراچی: گڈاپ میں واقع ایک فارم ہاؤس پر ہوائی فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا اور مبینہ طور پر واقعے میں ملوث تمام 22 افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ہوائی فائرنگ سے اکبر نوازماری گوٹھ کی ایک خاتون کے زخمی ہونے کے بعد پولیس نے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا۔
جائے وقوعہ سے مجموعی طور پر 28 جدید ہتھیار برآمد ہوئے جن میں چھ شاٹ گنیں، چار سیمی آٹومیٹک رائفلیں، چار سب مشین گنیں اور 14 پستول شامل ہیں۔ فارم ہاؤس سے 500 سے زائد گولیوں کے خول ملے ہیں جنہیں فرانزک جانچ کے لیے بھیجا جائے گا۔
پولیس نے گرفتار 22 افراد کے خلاف ہوائی فائرنگ اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے، حکام نے گرفتار افراد سے ہتھیاروں کے لائسنس مانگے ہیں۔
مبینہ طور پر نوجوان فارم ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران جشن کے دوران فائرنگ کر رہے تھے۔گرفتار نوجوانوں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








