کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سے کراچی آئے ہوئے 237 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے گلگت بلتستان سے کراچی آنے والے 237 افراد جن پر کورونا وائرس کا شبہ تھا، ان کے ٹیسٹ کرنے پر منفی نتائج آگئے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق تمام 237 افراد کو کورونا وائرس لیبارٹری سے جاری کردہ منفی نتائج کی رپورٹ دے کر گلگت بلتستان روانہ کیا جارہا ہے۔ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری کو 261 سیمپلز روانہ کیے گئے تھے۔
237 people from Gilgit Baltistan have Alhamdolillah tested negative in Kaaachi & they are being sent to Gilgit Baltistan with lab reports of negative. https://t.co/nJPRNcMvSY
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) April 23, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 65 افراد صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج ہوکراپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ لاہور کے چار بڑے اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 65 مزید مریض صحت یاب ہوئے ہیں جو ایک اچھا شگون ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے مزید 65 مریض صحت یاب
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








