پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 243 پوائنٹس کی مندی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ مارکیٹ 243 پوائنٹس کی مجموعی مندی پر بند ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ نے گزشتہ روز کے 16 کروڑ 17 لاکھ 78 ہزار 171 حصص کے مقابلے میں مجموعی طور پر 14 کروڑ 32 لاکھ 9 ہزار 118 حصص کا کاروبار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں 44.89 پوائنٹس کا اضافہ

جمعرات کے روز 4 اعشاریہ 687 ارب روپے کے مقابلے میں جمعہ کو 5 ارب تک حصص کا لین دین ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 327 کمپنیوں نے شیئرز کا کاروبار کیا۔

کل 327 کمپنیوں میں سے 85 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 220 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی مثبت یا منفی تبدیلی نہیں آئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس میں 44.89 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو کہ 0.11 فیصد کی مثبت تبدیلی سے گزشتہ روز کے 42348.63 پوائنٹس کے مقابلے 42393.52 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یکم دسمبر کو کاروبار کے دوران مجموعی طور پر 161,778,171 حصص کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے 120,196,260 حصص، جن کی مالیت 4.657 ارب روپے رہی، کے مقابلے میں 4.687 ارب روپے رہا۔

مارکیٹ میں گزشتہ روز مجموعی طور پر 344 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 180 میں اضافہ اور 142 کو مسلسل نقصان ہوا، جب کہ 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Related Posts