پشاور :خیبرپختونخوا میں گزشتہ تین روز کے دوران بارشوں سے مختلف واقعات میں 24 جبکہ پنجاب میں 3 افراد جان سے گئے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کوہاٹ، پشاور، ڈی آئی خان، ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں بارشوں سے 73 مکانات مکمل طور پر جبکہ 71 کو جزوی نقصان پہنچا۔
ہنگو، ہری پور، مانسہرہ، لوئر دیر، چارسدہ، مہمند، باجوڑ اور ایبٹ آباد میں بھی سیلاب اور مکانات گرنے کی اطلاعات ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔
پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔لوگ کسی بھی قدرتی آفت کی اطلاع کے لیے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
ادھر لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
گجومتہ میں بابا بلھے شاہ انٹر چینج کے قریب گاؤں میں مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔دو واقعات میں بجلی کے جھٹکے نے دو شہریوں کی جان لے لی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








