بلوچستان کے شہر جیوانی میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑا مشترکہ آپریشن انجام دیتے ہوئے مجموعی طور پر 270 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی جس کی مالیت اربوں میں بتائی جاتی ہے۔
پاکستان کسٹمز، پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے مل کر کارروائی کرتے ہوئے جیوانی کے علاقے پشوکان کے قریب القمبر نامی کشتی سے 100 کلوگرام سے زائد کرسٹل اور 170 کلو گرام سے زائد اسنتھیٹک ہیروئن برآمد کی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے علاقے گلبہار میں پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو ہلاک، 2 زخمی
ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی منشیات کی مالیت 2 ارب 74 کروڑ روپے سے زائد ہے جسے کیمیکل معائنے اور کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ 12 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








