ستائیسویں ترمیم منظور، 28 ویں کی تیاری کا آغاز! سینیٹر نے اندر کی سب باتیں بتا دیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ ستائیسویں ترمیم پاس ہو گئی ہے اب ہماری نظریں اٹھائیسویں ترمیم کی تیاری پر ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف قابل قدر انسان ہیں جنہوں نے جمہوریت کی سر بلندی کے لیے اقدام اٹھایا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ستائیسویں ترمیم پاس ہوگئی ہے۔ ستائیسویں آئینی ترمیم سے جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے اور یہ وطن عزیز کی ضرورت ہے۔ اس سے ہمارا دفاع مضبوط ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب 27 ویں ترمیم میں دم نہیں رہا، اس لیے اٹھائیسویں ترمیم کی تیاری کریں۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے زبردست کام کیا ہے، میں ان کی قدر کرتا ہوں، وزیراعظم نے جمہوری روایت کے تحت ایک انتہائی اچھا اقدام کیا ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ خیبر پختونخوا کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے پیش کی جانے والی ترمیم کے بارے میں کیا کہیں گے؟ فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ ایمل ولی میرا دوست ہے، جیسا کہیں گے کر دے گا۔

صحافی نے سوال کیا کہ مولانا صاحب کو راضی کر لیں گے؟ فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ مولانا ہمارے بڑے ہیں اور ہم ان سے سیاست سیکھتے ہیں۔

Related Posts