لاہور :وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ لاہور کے دوران نیا پاکستان آسان منزلیں ، دیہی رسائی پروگرام کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کردیا۔
اس منصوبے کے تحت صوبہ بھر میں 14 ارب روپے کی لاگت سے 104 کلومیٹر لمبائی والی 154 سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔
صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی اس منصوبے کا مشاہدہ اور نگرانی کرے گی جبکہ ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس اور سڑکوں کی لمبائی کی بنیاد پر رقوم مختص کی جائیں گی۔
اس منصوبے کو 70 فیصد مرمت کے کام اور 30 فیصد نئی سڑکوں کے تناسب سے مکمل کیا جائے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس منصوبے کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے بنیادی ڈھانچے کی اہمیت اور منڈیوں تک زرعی اجناس تک رسائی پر زور دیا۔