کراچی، ضلع شرقی میں 24گھنٹوں میں دوسرا پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، ضلع شرقی میں 24گھنٹوں میں دوسرا پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو گرفتار
کراچی، ضلع شرقی میں 24گھنٹوں میں دوسرا پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو گرفتار

کراچی کے ضلع شرقی میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 2ملزمان سمیت 3ڈاکو گرفتار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے پولیس نے ڈکیت اور موٹر سائیکل لفٹر گینگ سے مقابلہ کیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقوم، چھینی گئی موٹر سائیکلز اور اسلحہ برآمد ہوا جسے فارنزک کیلئے روانہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے چار بچے ڈوب کر جاں بحق

کرنل فارم کے قریب پولیس پارٹی چیکنگ میں مصروف تھی۔ اسی دوران 125 پر سوار 3 ملزمان جانے لگے جنہیں پولیس نے چیکنگ کیلئے روکنے کی کوشش کی۔ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں پولیس کو بھی فائرنگ کرنی پڑی۔

دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی ہوگئے، پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لوٹے گئے 9 موبائل فونز، 12 ہزار 300 روپے نقد رقم اور 13 پرس برآمد کیے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا جس میں 3 پستول اور راؤنڈز، چھینی ہوئی 125 موٹر سائیکل نمبر کے این ایف 7257 برآمد ہوئی جس پر سوار ہو کر تینوں ملزمان نے پولیس سے بھاگنے کی کوشش کی۔

ملزمان صدام حسین بروہی اور شعبان پولیس مقابلے میں زخمی ہوگئے جبکہ دیگر ساتھی ملزم کی شناخت ظفربروہی کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزمان کو علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزمان کے خلاف پہلے سے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے تینوں ملزمان کا سابقہ ریکارڈ معلوم کرکے ان سے تفصیلی تفتیش کی جائے گی۔ قبل ازیں سچل کے علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں اسلحے سمیت گرفتار ہوا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پولیس نے ہنجروال سے اغواء ہونیوالی 4بچیوں کوجسم فروشی سے بچالیا

Related Posts