اوور سیز پاکستانیوں سے ترسیلاتِ زر میں ماہانہ 3.9فیصد اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک
(فوٹو: ای ٹریبیون)

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اوور پاکستانیوں سے ترسیلاتِ زر میں ماہ بہ ماہ 3.9فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں سال جون میں اوور سیز پاکستانیوں نے 2.2 ارب ڈالرز کی ترسیلات اپنے وطن کیلئے روانہ کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

رواں سال کے 11 ماہ میں ترسیلات زر میں 13 فیصد کمی ریکارڈ

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیادوں پر 3.9فیصد اضافہ ہوا جبکہ مالی سال 2023 میں 27ارب ڈالر ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں۔

سالانہ بنیادوں پر ترسیلاتِ زر کی شرح کم رہی۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 2022 کے مقابلے میں ترسیلات 13.6 فیصد کم رہیں۔ ترسیلات امریکا، یو اے ای، برطانیہ اور سعودی عرب سے آئیں۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اسٹیٹ بینک نے مئی کی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کی تھیں جن میں 11 ماہ کے دوران مجموعی طور پر ترسیلات میں کمی کی شکایت سامنے آئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 11 مہینوں میں ترسیلاتِ زر کی مد میں مجموعی طور پر 24.8 ارب ڈالر موصول ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 12.8 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

Related Posts