آئندہ 2 ہفتوں میں 3 اضافی آکسیجن پلانٹس کی تیاری شروع کر دی جائے گی۔حماد اظہر

تازہ ترین

تازہ ترین

آئندہ 2 ہفتوں میں 3 اضافی آکسیجن پلانٹس کی تیاری شروع کر دی جائے گی۔حماد اظہر
آئندہ 2 ہفتوں میں 3 اضافی آکسیجن پلانٹس کی تیاری شروع کر دی جائے گی۔حماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ 2 ہفتوں میں 3 اضافی آکسیجن پلانٹس کیلئے کام شروع کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ وزارتِ صنعت کی آکسیجن کے بڑے پیداکاروں سے ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد ایک اہم فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ یہ فیصلہ شعبۂ صحت میں آکسیجن کی سپلائی کے متعلق ہے تاکہ ملک میں جاری کورونا وائرس کی روک تھام عمل میں لائی جاسکے۔

وزیرِ اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ آئندہ 2 ہفتوں میں نجی سیکٹر کے تحت3 اضافی آکسیجن پلانٹس کی تیاری شروع کردی جائے گی تاکہ شعبۂ صحت میں بہتری آسکے۔ 

Related Posts