ناظم آباد نمبر 3 میں واقع رشید قورمہ اینڈ بریانی سینٹرگزشتہ کئی دہائیوں سے شہریوںکو اپنے لذیر قورمہ سے سیر کرنے کی کوشش کررہا ہے، رشید قورمہ اینڈ بریانی سینٹرکے عملے کا کہنا ہے کہ ہم نے 50 سال پہلے قورمہ بنانا شروع کیاتھا اور 50 سال سے ہم نے اپنے منفرد ذائقے کو برقرار رکھا ہے۔
قورمہ کھانے کی بات آئے تو کراچی کے شہری کورنگی ڈیڑھ نمبر پر قائم الحرمین ریسٹورنٹ کا نام کیسے بھول سکتے ہیں، یہاں 18سال سے شہریوں کو مزیدار قورمہ فراہم کیا جارہاہے۔
کراچی کے قدیم علاقے محمود آباد میں گزشتہ 15 سال سے شہریوں کو مزیدار قورمہ پیش کرنے والے اختر ذائقہ پکوان کے قورمہ کا ذائقہ اور خوشبو اس کو دوسروں سے منفرد بناتی ہے۔