گارڈن ایسٹ کے علاقے میں واقع شمس چاٹ ہاؤس پر شہری دور دور سے چناچاٹ کھانے کیلئے آتے ہیں، شمس چاٹ ہاؤس کے مالک کا کہنا ہے کہ ہم 1960ء سے مزیدار چاٹ سے شہریوں کی تواضع کررہے ہیں۔
شاہ فیصل کالونی بلاک 1میں شمامہ شاپنگ سینٹر کے قریب واقع چاندنی چٹخارہ فوڈسینٹر کی مصالحے دار چاٹ کھانے والوں کو اپنی لذت اور ذائقے کی وجہ سے اپنی طرف کھینچ لاتی ہے، چاندنی چٹخارہ فوڈکے مالک کا کہنا ہے کہ ہم 18 سال سے شہریوں کو مزیدار چاٹ فراہم کررہے ہیں۔
دھوراجی پر قائم مسٹر گول گپے اینڈ چاٹ ہاؤس کا ذائقہ اور انداز اس کو دوسروں کے مقابلے میں منفرد بناتا ہے ، مسٹر گول گپے اینڈ چاٹ ہاؤس کے مالک کا کہنا ہے کہ ہم 15 سال سے چاٹ کی مختلف ورائٹی شہریوں کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔