ناظم آباد نمبر 3 کراچی میں واقع نیو ا ل مہران ربڑی کے مالک کا کہنا ہے کہ ہم 1968 سے شہریوں کو لذیر ربڑی فراہم کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ربڑی اصل مزہ مٹی کے برتن میں آتا ہے اورمزیدار ربڑی کو فرج میں رکھ کر خراب ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔
کراچی میں ناگن چورنگی فلائی اوور کے قریب واقع حاجی اصغر ربڑی 1978 سے شہریوں کو تازہ اور خوش ذائقہ کریمی ربڑی فروخت کررہے ہیں۔ یہاں کے عملے کا کہنا ہے کہ زعفران ، پستہ اور یہاں تک کہ آم کے ذائقہ میں بھی ربڑی تیار کرتے ہیں۔
حسین آباد فوڈ اسٹریٹ پر واقع حاجی ربڑی والے کی دکان 1948 سے چل رہی ہے، حیدرآباد سے کراچی منتقل ہونے والی اس برانچ میں رس بھری ربڑی صارفین کوپیش کی جاتی ہے، حاجی ربڑی والےکے عملے کا کہنا ہے کہ 15 گھنٹے تک فریج میں رکھنے کے بعد بھی انکی ربڑی کا رنگ یا ذائقہ خراب نہیں ہوتا، یہاں سادہ ربڑی 600 روپے جبکہ پستہ ربڑی 670 روپے کلو فروخت کی جاتی ہے اور ان کی حیدرآباد میں بھی ایک برانچ موجود ہے۔