کراچی میں کڑاکے دار سردی نے 3 افراد کی جان لے لی

تازہ ترین

تازہ ترین

3 killed in Karachi cold

کراچی :شہر قائد میں شدید سردی کا راج ،درجہ حرارت 10 ڈگری تک گرگیا،کڑاکے دار سردی نے 3 افراد کی جان لے لی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی صبح 10 بجے شہر کا درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شمال مشرق کی سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کا سلسلہ جاری رہا اور ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد تھا۔

شہر میں صبح سویرے آلودہ فضا کے باعث حدِ نگاہ 2 اعشاریہ 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ شہروں میں 5 ویں نمبر پر ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں آلودگی کی موجودہ شرح 162 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب نیوکراچی بشیر چوک کے قریب لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 60سالہ شخص کی لاش کو اپنے تحویل میں لیکر عباسی اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق متوفی ٹھنڈ کے باعث ہلاک ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں سائبرین ہوائیں،6 افراد سردی سے ٹھٹھر کر ہلاک

سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں کے ڈی اے فلیٹس کے قریب فٹ پاتھ پر لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 50سالہ شخص کی لاش کو اپنے تحویل میں لیکر عباسی اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق متوفی ٹھنڈ کے باعث فوت ہوا ہے۔

تیموریہ کے علاقے میں پیپلزچورنگی کے قریب فٹ پاتھ پر لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 46سالہ شخص کی لاش کو اپنے تحویل میں عباسی اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کاعادی ہے اور ٹھنڈ کے باعث فوت ہوا ہے۔

Related Posts